ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی کے صنعت کار دوستوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں گئی:راہل

مودی کے صنعت کار دوستوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں گئی:راہل

Thu, 17 Nov 2016 12:42:54    S.O. News Service

ممبئی، 16نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پانچ اور ہزار روپے کے نوٹ بند کرنے پر نریندر مودی پر حملے مزید تیز کرتے ہوئے راہل گاندھی نے آج الزام لگایا کہ اصل بد عنوان افراد اور وزیر اعظم کے صنعت کار دوستوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے کہا، ’جو اصل میں بد عنوان ہیں، جن کے پاس 10-20000 کروڑ روپے ہیں جو مودی کے ساتھ ہوائی جہاز میں جاتے ہیں، کارروائی ان کے خلاف ہونی چاہئے،ان پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔‘کانگریس نائب صدر نے تھانے ضلع کی بھیونڈی عدالت سے ہتک عزت کے معاملے میں ضمانت ملنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا، ’مودی جی کے صنعت کار دوستوں کے خلاف کوئی انکوائری یا کارروائی نہیں کی گئی۔‘راہل نے الزام لگایا، ’آپ کو لائنوں میں کھڑا کیا جا رہا ہے،آپ کا پیسہ ان 15-20صنعت کاروں کو دیا جائے گا،میں نام نہیں لوں گا،آپ سب ان کے نام جانتے ہیں۔‘اس سے پہلے، عدالت کے باہر جمع ہوئے کانگریس حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں عام آدمی کے لئے پریشانی کی وجہ ہیں۔


Share: